وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سنگین و دیگر جرائم میں ملوث303 ملزمان کو گرفتارکرلیا

 
0
440

اسلام آباد 11 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سنگین و دیگر جرائم میں ملوث303 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے1کر وڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ وفاقی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث303ملزمان کو گرفتار کیا،ان میں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،چوری،راہزنی،سٹریٹ کرائم،کار و موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 1کر وڑ روپے سے زائد مالیت کا چھینا گیا مال جس میں طلائی زیورات،گاڑیاں و موٹر سائیکلز،نقدی وغیرہ شامل ہیں بھی برآمد کر لیا گیا ہے،
پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر،چوری، کار و مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث47ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ77لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کئے،214مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجو ائے گئے،35اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،اسلحہ و ایمونیشن کے42ملزمان سے40پسٹل،30 روند اوردو خنجر برآمدکئے گئے،
اسی طرح ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 18ملزمان سے17.995کلوگرام چرس،105گر ام ہیروئن،28بو تلیں شراب برآمد کی، پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا اور دیگر جرائم میں ملوث161 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کو ایک محفوظ ترین شہر بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر جنرل ہولڈ اپ لگایا جاتا ہے جسبکا مقصد جرائم کا سدباب کرنا ہے، تمام افسران خود چیکنگ پر موجود رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے اردگرد کسی بھی جرائم پیشہ،منشیات و شراب فروشی کے متعلق کوئی بھی معلومات متعلقہ پولیس کو دیں،اطلاع دہندگان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔