پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے نو منتخب صدر الطاف احمد بٹ کو ان کی کامیابی پر مباکباد پیش کی

 
0
202

اسلام آباد 11 جولائی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے نو منتخب صدر الطاف احمد بٹ کو ان کی کامیابی پر مباکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے بیرسٹر شاہزیب عشرت ملک، فہیم انور برنی،شیخ غلام شبیر اقبال بٹ آف گنگال ،حماد میر، فرحت کیانی اور سجا داحمد کے ہمراہ سی بی آر سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ کے گھر گئے اور انہیں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پرپاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ سی بی آر سوسائٹی کے لیے الطاف بٹ جیسی شخصیت کا صدر بننا وقت کی ضرورت تھی۔ الطاف بٹ اپنی ایمانداری ۔ دیانتدار ی کی وجہ سے اس معاشرے میں اپنا مقام رکھتے ہیں ۔زمرد خان کا کہنا تھا کہ الطاف بٹ کی کامیابی کے لیے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے خصوصی طور پر ان کے لیے دعا کرائی تھی ۔ اس موقع پر الطاف بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ مجھ پر سوسائٹی کے لوگوں نے جس طرح اعتماد کیا ہے میں پوری کوشش کرونگا کہ ان کے اعتماد پر پورا اترو ں ۔ الطاف بٹ کا کہنا تھا کہ میں خصوصاََ زمرد خان اور پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری کامیابی کے لیے دعا کی اور آج میری حوصلہ افزائی کے لیے میرے گھر تشریف لائے۔