مجاہد ملت سینئر صحافی ، دبنگ تجزیہ کار ،کالم نگار ،سرپرست اعلی نیشنل پیس کونسل آف پاکستان چوہدری خادم علی مانڈلہ صاحب رحمان فاؤنڈیشن کے سر پرست اور ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی منتخب

 
0
222

اسلام آباد 11 جولائی 2021 (ٹی این ایس): رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے چوہدری خادم علی مانڈلہ کی سماجی، فلاحی اور صحافتی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں اپنے ادارے رحمٰن فاؤنڈیشن کا سر پرست اور ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی مقرر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحمٰن فاؤنڈیشن نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے سرپرست اعلیٰ چوہدری خادم علی مانڈلہ کو اپنے ادارے کا سر پرست اور ممبر گورننگ باڈی مقرر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں رحمٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔ نوٹیفکیشن میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ چوہدری خادم علی مانڈلہ کی سرپرستی میں پورا ادارہ سخت محنت اور لگن سے جذبہ خدمت انسانیت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئےغریب عوام کی خدمت میں اپنا مثالی کردار ادا کریگا۔ تاکہ غریب عوام زیادہ سے زیادہ اس ادارے سے مستفید ہو سکیں اورجو لوگ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جو ڈائیلاسز نہیں کروا سکتے اُن کے لئے اس دور میں یہ ادارہ ایک مسیحا سے کم نہیں ہے پاکستان کے غریب اور مستحق مریضوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اس ادارے کا پاکستان میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری خادم علی مانڈلہ صاحب نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے رحمٰن فاؤنڈیشن کا سر پرست اور ایگزیکٹو ممبر باڈی کا رکن مقرر کیا ہے انہوں نے رحمٰن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور خصوصاً چیرمین رحمٰن فاؤنڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیاز صاحب کا مجھ پر اعتماد کرنے پہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ رحمٰن فاؤنڈیشن گزشتہ سولہ سال سے لاہور کراچی جہلم آسلام آباد سیالکوٹ اور فیصل آباد سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں گردوں کے عارضے میں مبتلا غریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کررہا ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں یہ سہولت پہچانے کے لئے سرگرم عمل ہے رحمٰن فاؤنڈیشن کے دفاتر سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات (شارجہ)، انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور ملایشیا میں بھی قائم ہیں۔اس منگائی کے دور میں رحمٰن فاؤنڈیشن ملک میں ، گردے کے امراض میں مبتلا غریببوں ضرورت مندوں کے لیے سہولیات فراہم کر رہاہے۔یہ ادارہ بےسہاروں کےلئے ایک سہارا ،بے اُمیدوں کے لئے ایک اُمید ،گردے کے مریضوں کے لئے جینے کی امید ہے ،واضح رہے کہ یہ ادارہ No profit کی بنیاد پر مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہاہے۔لوگ ادارے کی خدمات اور شفافیت کو دیکھتے ہوئے اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اعتماد کررہے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان اور دنیا بھر میں ڈائیلاسز سینٹر اور دفاتر کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے ۔آپ سب سے ادارے کی ترقی کے لئے دعا اور مدد گار بننے کی درخواست ہے۔ ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور جن کے لئے ممکن ہو وہ حضرات قریبی ڈائیلاسز سینٹر ضرور جائیں اور عملی طور پر انسانیت کی خدمت ہوتے ہوئے دیکھیں تمام ایڈریس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
www.rehmanfoundation.org