اسلام آباد حلقہ این اے 54 ترنول کے نواحی علاقے رتی کسی کے اہل علاقہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

 
0
112

اسلام آباد 12 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ترنول میں کارنر میٹنگ کا انعقاد۔ اسلام آباد حلقہ این اے 54 ترنول کے نواحی علاقے رتی کسی کے اہل علاقہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں رتی کسی کے لوگوں نے رتی کسی کے مسائل حل نہ کرنے والے لوگوں کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس میٹنگ میں شاہین ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حاجی نور ولی ارو نائب صدر عبدالرحمن ارو تمام ذمہ داروں نے حصہ لیا اور اہل علاقہ کے سنگین مسائل،معاشرتی برائیوں کو دور کرنے کیلئے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترنول کے نواحی علاقے رتی کسی کے لوگوں نے پنچایت میں بلدیاتی الیکشن پر بھی گفتگو کی اور صاف طور پر واضح اعلان کیا کہ پانے والے بلدیاتی انتخابات میں ان تمام سیاسی نمائندوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔جنہوں نے اس علاقے کے سب سے سنگین مسئلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مفادات کی خاطر جھوٹے قول و قرار کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرتے ہیں مگر علاقے کے سنگین مسائل جن میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تھا مگر ووٹ لینے کے بعد دیکھا تک نہیں جاتا رتی کسی کے لوگوں نے پنچایت میں واضح اعلان کیا کہ ووٹ اس کو دیا جائے گا جو پانی کے سنگین مسئلہ کو حل کرے گا اس میٹنگ میں اہل علاقہ اور دیگر برادریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی