اسلام آباد(ٹی این ایس) :فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 
0
102

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ،
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی،
فوادچودھری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
فواد چودھری کے معاون وکیل نےکیس ملتوی کرنے درخواست کردی
اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے موقف اپنایا کہ میں فواد چودھری کے وارنٹس کی تعملیل کے لئے انکی رہائشگاہ گیا،فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری ملے،فواد چودھری کے بھائی نے کہا انکے کیخلاف سیاسی مقدمات ہے وہ ہمیں بھی نہیں ملے،
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا فواد چودھری آئے ہیں؟فواد چودھری نہ خود آئے ہیں کہ ہی استثنی کی کوئی درخواست دی ہے۔
فواد چودھری کے معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ میں آج الیکشن کمیشن کی وکیل نے دلائل دینے ہیں،کیس ملتوی کردیں کیونکہ ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی،الیکشن کمیشن نے معاون وکیل فواد چودھری کی استدعا مسترد کردی ۔
فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے