آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے منشیات سے پاک خیبرپختونخوا کے وژن کیمطابق ہری پور پولیس نے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) تشکیل دے دی۔

 
0
606

نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) 01 ڈی ایس پی، 02 انسپکٹر، 04 سب انسپکٹر، 05 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 08 ہیڈکنسٹیبل اور 19 کنسٹیبلان بشمول ایلیٹ فورس پر مشتمل ہے۔ جو کہ ضلع بھر میں ڈرگ مافیا، منشیات بالخصوص آئس کے خلاف کاروائیاں کریں گی۔
ہری پور 13 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے منشیات سے پاک خیبرپختونخوا کے وژن کیمطابق نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) تشکیل دے دی ہے۔ تشکیل ٹیم 01 ڈی ایس پی، 02 انسپکٹرز، 04 سب انسپکٹرز، 05 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 08 ہیڈکنسٹیبل اور 19 کنسٹیبلان بمشول ایلیٹ فورس کے کُل 39 رُکنی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) پر مشتمل ہے۔ جو کہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان کی زیر قیادت ضلع بھر میں ڈرگ مافیا، منشیات بالخصوص آئس کے خلاف کاروائیاں کریں گی۔ جس نے آج سے اپنی باقاعدہ کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ (NET)ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ سپیشل ٹیم انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے منشیات سے پاک خیبر پختونخوا کے وژن کیمطابق تشکیل دی گئی ہے۔ جوکہ منشیات کے تدارک اور انسداد کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔اس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔ سپیشل ٹیم کے ذریعے ضلع بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ خصوصی نارکوٹکس ایریڈیکشن انوسٹی گیشن ٹیم درج شدہ منشیات کے مقدمہ میں تفتیش کرے گی۔

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہاکہ عوامی تعاون کے بدولت ہی اپنے علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرسکتے ہیں۔ منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں۔ نوجوان نسلوں کے مسقتبل کو تباہی سے بچانے اور اپنے علاقہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز، علماء اکرام، میڈیا نمائندگان اور معززین علاقہ پولیس کے ساتھ اپنا ممکنہ تعاون کریں۔