سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ 32 کنال اراضی واگزار

 
0
353

اسلام آباد 13 جولائی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ 32 کنال اراضی واگزار

چئیرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران آج منگل کے روز متعدد کارروائیاں کی۔

ان کارروائیوں کے آغاز میں آرچرڈ اسکیم، مری روڈ میں سی ڈی اے کی اراضی پر چار دیواری تعمیر کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس پر انفورسمنٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر دیوار کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں قبضہ مافیا سے 20 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔

علاوہ ازیں بری امام کے علاقوں محلہ ڈکی، نڑولہ اور ڈھوک ٹاہلی میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر ڈی گئی ہے اسہ سلسلے میں آج 3 کمرے، 1 کچن، 1 شٹرنگ اور 3 ڈی پی سی کو گرا دیا گیا۔

اسی طرح سیدپور میں 3 غیر قانونی کمرے اور H-9 کچی آبادی میں 1 کمرہ بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کیا گیا۔

بعدازاں مارگلہ ٹاون میں اہلیان علاقہ کی شکایت پر ایک کارروائی کے دوران 2 غیر قانونی کمرے بھی مسمار کئے گئے جبکہ سیکٹر D-12/3 میں ایک رہائشی پلاٹ پر بنائے گئے 4 کمروں کے خلاف بھی آپریشن کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے پلاٹ کا قبضہ واگزار کرایا گیا۔

بعدازاں گلی نمبر 34، سیکٹر F-7/4 میں ایک رہائشی گھر کے مالک نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 100 فٹ لمبی دیوار تعمیر کی ہوئی تھی جسکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متذکرہ دیوار مسمار کر دی گئی۔