اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس کا ایف 10 میں واقع نیٹ کیفے پر چھاپہ

 
0
1112

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس )اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کے ذریعے  لاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ گرفتار کر لیا ،

تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین میں واقع ایک نیٹ کیفے پر پولیس نے آج شب چھاپہ مار کر  جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔ملزمان  ذکااللہ اور نائجیرین باشندہ  کریس فیسبک پر بیمار عورتوں کا روپ دھار کر  پیسے بٹورتے  تھے۔ملزم ذکا اللہ نے جعلی فیس بک کے ذریعے  82 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے،پولیس نے ملزمان سے  3 کمپیوٹرزاور2لاکھ سے زائد رقم برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔