اسٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق بیان سامنے آگیا

 
0
126

اسلام آباد 09 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویزفی الحال زیرغور نہیں۔