بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

 
0
462

اسلام آباد 09 نومبر 2021 (ٹی این ایس): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ‏بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت حکومت کی جانب سے بجلی کی بنیادی قیمت میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے تک اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ اس وقت بجلی کا اوسط ٹیرف تیرہ روپے ستانوے پیسے فی یونٹ تھی۔

حکومت ٹیوب ویل والوں کو ستاون ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، پینتالیس فیصد چھوٹے صارفین کو چھ روپے ترپن پیسے فی یونٹ سبسڈی دے جارہی ہے، حکومت اب بھی صارفین کو ایک سو اڑسٹھ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔