ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے روڈ سیفٹی کونسل کی آگاہی مہم جاری

 
0
236

روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کے بانی اور صدر کی ایس ایس پی ٹریفک سے ملاقات، ڈرائیونگ میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد 13 جولائی 2021 (ٹی این ایس): روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کے بانی کمال شاہ اور صدر عبدالصمد خان نے ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کرار حسین شاہ سے ملاقات کی اور ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تبدیلیاں متعارف کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو روڈ سیفٹی کونسل کی جانب سے ٹریفک حادثات میں کمی اور عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شروع کی گئی آ گاہی مہم کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہ ہر سال دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کے باعث تیرہ لاکھ اموات واقع ہوتی ہیں جن میں 54 فیصد موٹر سائیکل / سایکل سوار اور پیدل چلنے والے حضرات شامل ہیں روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کے پریڈنٹ عبدالصمد خان نے بتایا دنیا بھر کے ممالک میں ان افراد کے لیے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آ گاہی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں پاکستان میں بھی ان افراد کے تحفظ کے لیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے اور اسی ضرورت کی بنیاد پر روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو اس حوالے سے روڈ سیفٹی کونسل کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں اور ٹریفک پولیس کے جوانوں میں ریفلیکٹر جیکٹس مفت تقسیم کیں، ٹریفک پولیس ، ریسکیو 1122 اور روڈ سیفٹی کونسل کے مشترکہ تعاون سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور آئندہ ماہ ایک سیمنار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ٹریفک پولیس ریسکیو 1122 کے تعاون سے عوام الناس بالخصوص موٹر سائیکل /سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آ گاہی دی جائے گی
اس کے علاؤہ مختلف یونیورسٹیوں میں بھی روڈ سیفٹی کے حوالے سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ رواں برس مئی میں چھٹا عالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا گیا جس کا مقصد اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق سال 2021 سے 2030 کے دوران دنیا بھر میں روڈ سیفٹی کو فروغ دینا ہے مزید بتایا کہ عالمی روڈ سیفٹی کے لئے اگلے دس سال کا لائحہ عمل بھی اسی ہفتے جاری کیا جائے گا اور روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان اسی لائحہ عمل کے تحت اقدامات عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کرار حسین شاہ نے روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کونسل کے اقدامات کو سراہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا