حکومت ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے؛ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق

 
0
381

اسلام آباد 14 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جن میں بالخصوص سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع, سرمایہ کاری کے قوانین آسان اور سرمایہ کاروں کا تحفظ شامل ہے. ملکی معیشت کی ترقی صرف اس صورت ممکن ہے جب ادارے اپنی ذمہ داری پوری اور کاروبار کے مواقع میسر ہوں.انہوں نے یہ بات کنٹری ہیڈ رمرسکو گروپ ملک اسد عباس کے ہمراہ کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی. وزیر اعظم کے مشیر شہزاد سڈن, جنرل (ر) شاہد جمال ‘ جنرل (ر)ایم کے اکبر , جنرل (ر) نثار کوثر , جنرل (ر) عمار رضا, محمد اعجاز , بریگیڈیئر (ر)ضیا ‘ جمیل سرور ‘ ایم ڈی مارکس مین ایڈورٹائزنگ کمپنی صلاح الدین اختر ‘ پریذیڈنٹ ڈی ایچ اے چوہدری فرخ ریاض ‘ سی ایف او بحریہ ٹاؤن سید شبر ذیدی ‘ ایس ڈی پی او کورال اسلام آباد عابد ‘صدر پاکستان ذاکر ین عظام پیر سید حامد شاہ ‘سی ای او السادات گروپ اسد عباس ہمدانی ‘ ممبر پاکستان بار کونسل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بشارت اللّہ خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے.