پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملک آصف اقبال کی ہمراہ ٹیم تیز رفتار جعلی نمبر پلیٹ گاڑی کے خلاف قانونی کارروائی

 
0
4649

راولپنڈی 14 جولائی 2021 (ٹی این ایس): پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملک آصف اقبال کی ہمراہ ٹیم تیز رفتار جعلی نمبر پلیٹ گاڑی کے خلاف قانونی کارروائی ۔
ریجنل ایس پی PHP گلفام ناصر سمیت سردار بابر ڈی ایس پی کی ھدایت پر پولیس ٹیم نے ہائی وے پر پٹرولنگ کرتے ہوئے، دوران گشت تیز رفتار گاڑی بمشکل روکنے پر ڈرائیور کا نام سردار حاشر معلوم ھوا۔ جو نمبر پلیٹ کی جگہ اپنی ذات لکھ کر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رھا تھا۔ دوران پڑتال سردار حاشر نامی ڈرائیور کوئی ملکیتی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو بمہ گاڑی تھانہ روات شفٹ کر دیا، یہی وجہ ھے پی ایچ پی پوسٹ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے ایریا میں کرائم کنٹرول میں ھے۔ عوام نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ قانون کی پاسداری ہر محب وطن پاکستانی پر فرض ھے ۔ ( ملک آصف اقبال DO . SI ) . PHP پوسٹ بحریہ ٹاؤن