ایس پی رورل زون نوشیروان کی ہدایت پر تھانہ نیلور پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار

 
0
413

اسلام آباد 14 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ایس پی رورل زون نوشیروان کی ہدایت پر تھانہ نیلور پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار۔ گرفتار چور گینگ میں علی عدنان، محمد اکرام، محمد شہباز، محمد شاہد اور گل زادہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی برآمد۔ جبکہ ملزم علی عدنان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کو چوری شدہ مویشی ٹرک پر لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے معتدد مویشی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ کارروائی ڈی ایس پی عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نیلور معہ ٹیم نے۔ ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔