افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے، وزیراعظم عمران خان

 
0
215

اسلام آباد 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے، وہاں پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔

پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے اور ہم افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔