معاون خصوصی کی وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافہ سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کی شدید مذمت

 
0
255

اسلام آباد جنوری 30 (ٹی این ایس): اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز سہ پہر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے برعکس وزیراعظم نے پی ایم ہائوس سے کفایت شعاری مہم شروع کی اور عوام کا پیسہ بچانے کے لئے اپنے بجٹ میں کمی کی۔معاون خصوصی نے صحافیو ں پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم پر غیر ضروری تنقید کرنے کی بجائے بہتر پالیسی سازی میں مثبت کردارادا کریں۔انہوں نے وزیراعظم کی نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی مینو فیکچرنگ اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔