ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمدچوہان کی ہدایت پر انیٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی۔

 
0
472

راولپنڈی 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): گوجر خان، راولپنڈی میں دو غیر قانونی ٹرانسفارمر ورکشاپ پر چھاپہ، ورکشاپوں میں بڑی تعداد میں واپڈا ائیسکو جہلم سرکل کے ۲۲ ٹرانسفارمر اور متفرق سامان برامد۔ ٹرانسفارمرز میں کاپر کی کوائلز کو تبدیل کر کے سلور کی وائنڈنگ کی جاتی تھی اور کاپر کو اور دیگر متفرق سامان کو کباڑ میں بیچا جاتا تھا۔ سلور کی واینڈنگ کی وجہ سے واپڈا کو اور ساتھ عام عوام کو لائن لاسز کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ جاتا ھے- غیر قانونی ورکشاپوں کی وجہ سے ھونے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً۲ ملین لگایا گیا ھے-

مذکورہ ریڈ FIA اسلام آباد زون کے EGOA سرکل کے انچارج اسسٹنٹ ڈایئریکٹررانا شاہد حبیب
اور سب انسپکٹر عون عباس کی نگرانی میں سر انجام پایا-

واپڈا کی M&T ٹیم FIA کی ٹیم کے ھمراہ رھی- تمام برامد سامان کو FIA کی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا اور متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی-ورکشاپوں کے مالکوں اور کباڑیوں سمیت ۱۰ سے ذائد آئیسکو جہلم سرکل کےلائن سپریڈینڈنٹ اور لائن مین کے خلاف ۲ عدد مقدمات درج-