پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے کم ہیں: فواد چوہدری

 
0
181

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے.

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 67 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔