اسپیکر سے قبائلی اضلاع کے ارکان کی ملاقات،خیبر پختون خواہ میں ضم ہونیوالے علاقوں کے مسائل پر گفتگو , حکومت کو مسائل کے فوری حل کی سفارش کی جائے گی، علاقے کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسد قیصر

 
0
525

اسلام آباد جون 21 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خیبر پختونخواہ میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔خیبر پختون خواہ میں ضم ہونیوالے علاقوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی ۔سپیکر نے ارکان پارلیمنٹ کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی ۔
اسد قیصر نے کہاکہ حکومت کو مسائل کے فوری حل کی سفارش کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،قبائلی اضلاع کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام نے ملک میں قیام امن کے لئے پے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ قوم قبائلی عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔