چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

 
0
170

اسلام آباد 30 جولائی 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو طبیعت خراب ہونے پر کچھ دیر قبل اسپتال ‏منتقل کیا گیا ہے۔ ‏

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو سینے میں تکلیف پر اسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی ‏معائنہ کر رہے ہیں۔

صادق سنجرانی کے بلڈ ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں اور رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی چیئرمین سینیٹ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ‏تھا اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

اے ایف آئی سی راولپنڈی میں ضروری ٹیسٹ ہونے کے بعد صادق سجرانی کو مکمل آرام تجویز ‏کیا گیا تھا۔