وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جا ری،11 اشتہا ری مجرمان سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا

 
0
128

اسلام آباد 30 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جا ری،11 اشتہا ری مجرمان سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، تما م افسران جر ائم کی بیخ کنی کے لیے ٹھو س اقداما ت اٹھا تے ہو ئے جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے پولیس زونل ایس پیز کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد کا خصوصی ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم حسنین علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، نیلور پولیس نے دو ملزمان صغیر خا ن اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، لو ہی بھیر پولیس نے دو ملزمان شجا عت احمد اور عدیل احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم صائم کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2عدد رپیٹر گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان محمد فیصل اور محمد عدنا ن کو گرفتار کرلیا،، ملزمان کے علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھانہ کو ہسار، سبزی منڈی، گو لڑ ہ اور شمس کا لو نی پولیس ٹیمو ں نے 11 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثراور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پویس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ایس ایس پی آ پر یشنز نے تما م زونل افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔