ہم نے کشمیر کے لیے 4 جنگیں لڑی ہیں، فواد چوہدری

 
0
1601

اسلام آباد 05 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں۔فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہیں اور ہم نے کشمیر کے لیے 4 جنگیں لڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی ملک نے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کی سوچ کے مطابق چل رہے ہیں۔ آج سلامتی کونسل، یورپی یونین اور برطانوی پارلیمان میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے۔ پاکستان کےعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔