سی ڈی اے نے بری امام کی خستہ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے شروع کردیاہے

 
0
107

اسلام آباد 28 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے شعبہ روڈ مینٹنس نے بری امام کی خستہ حالت روڈ کی کارپٹینگ کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے

مزید برآں کارپیٹنگ کی جانے والی یہ روڈ ڈیڑھ کلومیٹر لمبی ہے جبکہ سٹرک کا ٹوٹل ایریا 16000 مربع فٹ بنتا ہے جبکہ اس روڈ کی چوڑائی تیس فٹ ہے

علاوہ ازیں شاہراہ جمہوریت سے بری امام درگاہ اور پارکنگ ایریا بھی اسی منصوبے میں شامل ہے، اس سڑک کی تعمیر و مرمت کے علاوہ لین مارکنگ، اطراف کی تزئین و آرائش کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو پانچ سے چھ یوم میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر لیا جائے گا