شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

 
0
1040

اسلام آباد 29 اگست 2021 (ٹی این ایس): صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مرنے پہلے بدلا ہوا کراچی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے عمائدین، پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا نواز شریف نےکراچی کا امن لوٹایا اور اندھیرے ختم کیے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کو سنواریں گے اور اسے مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔