کورونا کے وار تیز، اسلام آباد کے مزید سیکٹرز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 
0
3421

اسلام آباد 30 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے16 گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق،سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کیا جائے گا۔

سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9 ، سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر ایک، سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔

سیکٹر ای الیون فور کی گلی نمبر 11 ، سیکٹر آئی ٹین فور کی گلی نمبر 112 ، سیکٹر جی نائن تھری کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 کو بھی بند کیا جارہا ہے

نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہو گی۔ سیل ہونے والی تم گلیوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوراً ہو گا۔سیل ہونے والی گلیوں میں بڑھتے کورونا کیسز کے بارے میں گزشتہ روز ڈی ایچ او اسلام آباد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار 26 شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا پابندیوں میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔

ان 26 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر میں خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

سندھ میں حیدرآباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات اور لوئر چترال شامل ہیں۔

این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو دوبارہ نظر ثانی کرے گا۔