اسلام آباد پولیس کا ایک اور کارنامہ ،درخواست گزار کو ملز م بنا دیا

 
0
458

اسلام آباد جولائی 21(ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کا ایک اور کارنامہ ،درخواست گزار کو ملز م بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار  چوہدری  حنیف چئیرمین یو سی- 116 دروالہ نے ٹی این ایس کو بتایا ہےکہ”مسلح قبضہ گروپ نے  پراپرٹی ڈیلر ناصر خان کے کہنے پر دروالہ میں ان کی 60 کنال پر محیط زمین پر بلڈوزر کے ذریعے   ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی،اطلاع ملنے پر جب ان کاملازم منصور جاعہ وقوع  پر پہنچا تو مسلح گروپ نے اس کی گاڑی پر فائرنگ  کر دی،اور وہ بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگا ”

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں رپورٹ کروانے جب مطلقہ تھانے میں پہنچا تو بجائے انکی روداد سننے کے ڈی ایس پی چوہدری مجید اور ایس ایچ اوحاکم نیازی نے مجرموں سے بھار ی رشوت لیکر الٹا  ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔

درخواست گزار نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ایس ایس پی سا جد کیانی سےنوٹس لیکر انہیں انصاف دلانے کی اپیل کی ہے