سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہے گا،فواد چوہدری

 
0
302

اسلام آبادجولائی21(ٹی این ایس) سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہے گا۔ نوازشریف نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔پاکستانی معاشرہ اب تبدیل ہوچکا ہے اور اس کا نقطہ آغاز وزیراعظم کا احتساب ہے۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔یہ بات ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم سے خطاب کرکے جھوٹ بولا اور عدالت میں یہ نہیں بتایا کہ یہ لوگ ارب پتی کیسے بن گئے۔۔لیکن ان کے ایک ایک روپے کا حساب عدالت اور عوام کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا اصل کاروبار صرف کرپشن تھا انہوں نے موٹروے کا کمیشن بیرون ملک منتقل کیا۔ عدالت میں ثابت ہواپاپابھی پاپی،پپوبھی پاپی اور سب پاپی ہیں، پاپ کرنے والے پاکستان کو لیڈ نہیں کرسکتے۔ پاکستان کو چلانے کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے رہنما عابد شیر علی خود ڈھائی مرلے کے مکان میں رہتے تھے ۔ اب اس قدر امیر کیسے بن گئے۔ شریف فیملی کے بعد اب نون لیگی کرپٹ ٹولے کی باری آئے گی۔ سب کی منزل اب اڈیالہ جیل بنے گی۔