تاریخی کیس کی سماعت مکمل ہو گئی، قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں،اسد عمر

 
0
316

اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس) تاریخی کیس کی سماعت مکمل ہو گئی۔ قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کا آج تک احتساب ہی نہیں ہو۔یہ بات تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپکے بچے عزت و احترام کے مالک نہیں ملک کا ہر بچہ عزت و احترام کا حقدار ہے۔ میاں نواز شریف کے خلاف نیب میں 28 کیسز ہیں۔جمہوریت کامطلب ہے کہ ہرشہری قانون کیسامنے برابر ہے،غریب کے بچوں کی تفتیش کے دوران چھترول کی جاتی ہے،پہلی باریہ احتساب کے نرغے میں آئے ہیں،ان کامشرف دورمیں احتساب نہیں ہواتھاانہوں نے معافی مانگ لی تھی،جب آپ ڈیل کر کے گئے آپ کا احتساب رْک گیا،پہلی دفعہ کرسی پر بیٹھے شخص کا احتساب ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کل جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں۔میاں صاحب قدم بڑھانے کی غلطی نہ کرنا ۔