ن لیگ کے اقتدار کی کشتی ڈوب چکی ہے،نعیم الحق

 
0
307

اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس)نواز شریف اب وزیراعظم نہیں رہیں گے ۔ن لیگ کے اقتدار کی کشتی ڈوب چکی ہے۔یہ بات ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر بڑے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے ۔اقتدار میں آ کر ان کے تمام ٹھیکوں اور معاہدوں کا جائزہ لیں گے۔ ایک ایک کنٹریکٹ کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور عمران خان پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ شریف خاندان پر جماعت اسلامی اور عوامی لیگ نے بھی کیس کیا لیکن حکومت صرف عمران خان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ چند ابن الوقت لوگوں کے سوا کوئی نہیں۔