اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نی لائن آف کنٹرول پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مادر وطن کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی گراں قدر قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔