بحرینی اسپیکر کا پاکستانی سفیر جاوید ملک کو زبردست خراج تحسین

 
0
338

بحرین ،جنوری15(ٹی این ایس):پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد بن ابراہیم الملّه سے ملاقات ہوئی۔ بحرین پارلیمنٹ آمد پر پاکستانی سفیر جاوید ملک کا بحرینی اراکین پارلیمنٹ اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے پرتپاک اسقبال کیا گیا۔ بحرینی سپیکر احمد بن ابراہیم الملّه نے پاکستانی سفیر جاوید ملک کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین مضبوط دوطرفہ سفارتی تعلقات میں منسلک ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پارلیمنٹ کا دورہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہت اہم ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔