کانز کے ریڈ کارپٹ پرسیلفی لینے پر پابندی عائد کردی گئی

 
0
348

پیرس ،02اپریل(ٹی این ایس):دنیا کے معروف فلمی میلے کانز کی انتظامیہ نے رواں برس ہونے والے میلے کے دوران ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی۔ رواں برس کانز کا 71 واں میلا 8 مئی سے شروع ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔ساتھ ہی کانزانتظامیہ نے آفیشلی طور پر میلی کے آغاز سے قبل صبح کے وقت میں ہونے والی پریس کانفرنسز اور فلموں کی اسکریننگ پر بھی پابندی عائد کردی۔خیال رہے کہ کانز انتظامیہ نے 2015 میں بھی میلے کے دوران سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔انتظامیہ نے یہ پابندی 2015 میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے مختلف اداکاروں کے ساتھ لی گئی سیلفیز کے بعد لگائی تھی۔آسکر تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے سیلفیز لیے جانے پر انتظامیہ کو تنقید نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد کانز انتظامیہ نے فیسٹیول کے دوران سیلفی لینے پر پابندی عائد کی تھی۔کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر تھیری فریماکس نے ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔ رواں برس کانز کا 71 واں میلا 8 مئی سے شروع ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔