ریلوے انتظامیہ کا خواجہ سراؤں کو لیڈیز کمپارٹمنٹ میں ٹکٹ دینے سے انکار،ناروا سلوک کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
527

لاہور،جنوری15(ٹی این ایس):خواجہ سراؤں کو ملک بھر میں شناختی کارڈ اور نوکریوں کے حصول سمیت جہاں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہاں ہی انھیں اکثر اوقات شدید تنقید اور اور طنز و مذاح کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں خواجہ سراؤں کو ریلوے ملازمین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں خواجہ سراؤں کو اس وقت ریلوے ملازمین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جب خواجہ سراہوں کو لیڈیز کمپارٹمنٹ کی ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا۔جب کہ خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ انھیں جینٹس نہیں بلکہ لیڈیز سائڈ کی ٹکٹ چاہئیے۔لیکن ریلوے ملازمین کی جانب سے انکار کر دیا گیا۔اور خواجہ سراؤں کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔جب کہ اس واقع کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔