وفاق نے پنجاب حکومت سے ہیلی کاپٹر کا کرایہ مانگ لیا

 
0
377

اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس):وفاق کا پنجاب حکومت سے ہیلی کاپٹر کا کرایہ وصول کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کا کرایہ معاف کرنے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق وفاق نے پنجاب حکومت سے ہیلی کاپٹر کا کرایہ وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سفر کرتے تھے۔اس مد میں پنجاب حکومت کو 12 کروڑ روپے وفاق کو ادا کرنے ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعطم پاکستان شاید خاقان عباسی نے ہیلی کاپٹر کا یہ کرایہ معاف کرنے سے انکار کردیا ہے جس کہ بعد پنجاب حکومت کو 12کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔