سرگودھا‘ 20 افراد کے قتل کا مقدمہ ‘سماعت 29جنوری تک ملتوی

 
0
279

سرگودھا ،جنوری15(ٹی این ایس): سرگودھا کے چک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث پیر عبدالحمید سمیت ملزمان کو سخت سکیورٹی میں جیل سے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔جہاں وکلاء کی عدم پیشی کے باعث شہادتیں قلمبند نہ ہو سکیں اور مقدمہ کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ گزستہ سال وقوعہ کے روز دربارپر جعلی پیر اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کے واقعہ پر درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش ہوا جس میں ملزمان پیر عبدالحمید،آصف،کاشف،ظفر پر فرد جرم عائد ہو چکی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز پیر اور اس کے ساتھی ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سے لاکر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے گرد سکیورٹی انتہائی سخت کے انتظامات کئے گے۔