اسلام آباد دسمبر21(ٹی این ایس): گزشتہ پانچ سال کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 108 سفارشات وزارت قانون کو پیش کی گئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ 2012ء سے 2017ء تک اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 108 سفارشات پیش کی گئیں۔ 2016ء میں وزارت قانون و انصاف کو سال 2012-13ء کے لئے 33 سفارشات پر مشتمل صرف ایک سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل دستور آرٹیکل 230 کے تحت پارلیمنٹ کو سفارشات کرتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔