محکمہ ڈاک کے ریونیو میں رواں مالی سال کے دوران 2 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وزارت پوسٹل سروسزکا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

 
0
416

اسلام آباد ،دسمبر21(ٹی این ایس): محکمہ ڈاک پاکستان کے ریونیو میں رواں مالی سال کے دوران تقریباً 2 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ مالی سال 2016-17ء میں پاکستان پوسٹ کو 11 ارب 22 کروڑ 64 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ رواں سال اب تک یہ آمدن بڑھ کر 13 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی بہتری کے لئے موجودہ ان لینڈ پوسٹل ٹیرف میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔