شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے نے جمعہ کے روز آپریشن کر کے سرکاری اراضی پر مختلف تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

 
0
306

اسلام آباد جولائی 26 (ٹی این ایس): شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے نے جمعہ کے روز آپریشن کر کے سرکاری اراضی پر مختلف تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ اسلام آباد انتظامیہ،اسلام آباد پولیس اور دیگر شعبوں نے حصہ لیا۔ اس آپریشن کے دوران 06 تعمیراتی ملبے کے ڈپو اور کری روڈ پر رہائشی گھروں سے ملحقہ 07 جانوروں کے باڑوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ متعدد دکانوں کے 50سے زائد شیڈز کو بھی توڑ دیا گیا۔

اسی طرح ایک اور کاروائی سیکٹر I-9/4 میں عمل میں لاتے ہوئے 02 زیر تعمیر کمروں کو مسمار کر دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر I-14 کے داخلی راستے پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کنندگان کا 04 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔