اسکردو، بیافو گلیشیئر پر سانس کی بندش سے نوجوان ٹریکر جاں بحق

 
0
617

اسلام آباد 30 اگست 2021 (ٹی این ایس): اسکردو میں سنو لیک ٹریکر ٹیم بیافو گلیشیئر پر حادثے کا شکار ہوگئی، سانس کی بندش سے نوجوان ٹریکر طلحہ شکیل جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ سچ نیوز کے مطابق اسکردو میں سنو لیک ٹریکر ٹیم بیافو گلیشیئر پر حادثے کا شکار ہوگئی، طلحہ شکیل سانس کی بندش کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے۔

نوجوان ٹریکر طلحہ شکیل کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

ادھر طلحہ شکیل کے لواحقین نے ٹریکرکی میت بذریعہ ہیلی کاپٹر واپس لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔