اسلام آباد: سی آئی اے پولیس نے تھا نہ ترنو ل کے علا قہ میں گھریلو ملازمہ بن کر چوری کی واردات میں ملوث منظم گینگ کے 06ملزمان کو چار عورتو ں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار گر وہ کے قبضہ سے ڈائمنڈ جیو لری، طلا ئی زیو رات،I-phone مو بائل لو ٹا گیا 20لا کھ روپے سے زائد ما لیت کا ما ل مسروقہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

 
0
140

اسلام آباد 07 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق افسران بالا کے احکا ما ت کی روشنی میں ایس ایس انو سٹی گیشن عطا ء الر حمن کی ہد ایات پر ڈی ایس پی، سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگرانی اے ایس آئی رانا تسنیم احمد، لیڈی اے ایس آئیز آ سیہ یا سمین، فرزانہ صفدر معہ ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی پولیس ٹیم نے تما م تر ضر وری وسائل بر ؤے کا ر لا تے ہو ئے تر نول کے علا قہ میں گھریلو چوری کی واردات میں ملوث گینگ کے چھ ملزمان کو چار عورتو ں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان میں صوبہ ولد بہا در سکنہ ڈاکخانہ یکے والی تحصیل و ضلع جھنگ، خر م شہزادولد صوبہ سکنہ ڈاکخانہ یکے والی تحصیل و ضلع جھنگ، ارم شہزادی زوجہ صوبہ سکنہ ڈاکخانہ یکے والی تحصیل و ضلع جھنگ،عذرا بی بی زوجہ صوبہ سکنہ ڈاکخانہ یکے والی تحصیل و ضلع جھنگ،اقراء دختر صوبہ سکنہ ڈاکخانہ یکے والی تحصیل و ضلع جھنگ،اورانعم شہزاد ی دختر صوبہ سکنہ ڈاکخانہ یکے والی تحصیل و ضلع جھنگ، شامل ہیں، گرفتار گر وہ سے ڈائمنڈ جیو لری، طلا ئی زیو رات،I-phone مو بائل لو ٹا گیا 20لا کھ روپے سے زائد ما لیت کا ما ل مسروقہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔اس گر وہ کے خلاف مقدمہ نمبر74مورخہ30-01-21زیر دفعہ 381/34/411ت پ تھا نہ تر نو ل اسلام آ باد درج رجسٹر ہے۔ڈی آئی جی آ پر یشنز افضال احمد کو ثر نے اس بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطا ء الرحمان اور ڈی ایس پی حاکم خاںاور ٹیم کو شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، مزید تمام افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم کے سدباب کے لئے پٹرولنگ کو موثر بنائیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ دوبارہ ایسی وارداتوں میں ملوث تو نہیں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔