قومی ایئرلائن کا مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز

 
0
89

اسلام آباد 17 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): قومی ایئرلائن کا مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع ہو گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے9501کراچی سےدمشق کیلئے روانہ ہو گئے۔ پرواز میں ‏وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔

بوئنگ77طیارےکےذریعے300سےزائدمسافردمشق کیلئےروانہ ہوئے۔ دمشق ایئرپورٹ آمدپرپی آئی اے طیارے کو ‏واٹرکینن سیلوٹ دیاگیا۔

پی آئی اے12پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کیلئےآپریٹ کرے گی۔ پی آئی اےکاخصوصی آپریشن 24 ستمبر ‏تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادسےبراہ راست روانہ ہوں گی۔

سی ای او ارشدملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کیلئےپروازوں کاآپریشن شروع کیا قومی ایئرلائن ‏زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔