ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے سعودی عرب جانے والے تجارتی وفد میں شرکت کیلئے 4 اکتوبر 2021 تک درخواستیں طلب کرلیں

 
0
840

اسلام آباد 25 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب جانے والے تجارتی وفد میں شرکت کیلئے 4 اکتوبر 2021 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

ادارے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد میں فیبرک، گھریلو فرنیچر ، ہوٹلز اور ہسپتالوں ٹیکسٹائل مصنوعات، تولیہ ، باتھ روم، احرام اور ہوزری کی مصنوعات سمیت مختلف ملبوسات وغیرہ تیار و برآ مد کرنے والے کاروباری ادارے شرکت کر سکتے ہیں جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

تجارتی وفد 22 تا 25 نومبر 2021 سعودی عرب کا دورہ کرے گا، جہاں وہ سعودی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری تعلقات میں وسعت کے حوالے سے سعودی درآمدکنندگان سے ملاقاتوں کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکے گا۔

واضح رہے کہ تجارتی وفد میں شرکت کیلئے 4 اکتوبر 2021 درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ کرنے والے تجارتی وفد میں شمولیت کے حوالے سے مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔