غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی

 
0
210

اسلام آباد 05 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں پورے ملک اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں 51 چھاپے مارے گئے جن میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

حکام ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ 8 مقدمات درج کر کے ملزمان سے 6 کروڑ 70لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں شامل ہونے کے الزام میں پشاور میں 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔