راولپنڈی 05 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): چوہڑ چوک جلوس کے سلسلے میں راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، 1800سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ تفصیلات کے مطابق 28صفر المظفر چوہڑ چوک جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس کی طرف سے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 1800سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس،ضلعی پولیس اور لیڈیز پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھروگیٹس لگائے جائیں گے، جلوس میں آنے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کی سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی،روٹ کی سرچنگ اور سوئپنگ کی جائے گی اور روٹ میں آنے والے گلیوں، سٹرکوں، ڈائیورژن پوائنٹس اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 170اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، سی پی او محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس 28صفر المظفر چوہڑ چوک جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔