ریلوے اسٹیشن پر شراب فروخت کرنے والا مسافرگرفتار، بوتلیں بھی برآمد

 
0
268

اسلام آباد 12 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): ریلوے پولیس نے شراب فروخت کرنے والے معذور مسافر کو دھر لیا، مسافر کی چیکنگ کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے کارروائی کر کے شراب فروخت کرنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن حیدر آباد پر بیساکھیوں کی مدد سے چلنے والے مسافر کی چیکنگ کے دوران شراب برآمد ہوئی، معذور مسافر کے بیگ سے کپڑے اور خاکی لفافے میں سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بیگ سے 6 عدد اسمارٹ موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

ملزم نے خود کو موبائل ٹیکنیشن بتایا اور شراب فروخت کرنے کا جرم بھی تسلیم کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔