حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

 
0
122

اسلام آباد 12 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور صدر کو ارسال کردی گئی۔

حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی۔

اس حوالے سے بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس بلائے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں،ب سینیٹ کا اجلاس پرسوں جمعرات شام 4 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعرات کی شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا ، اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور صدر کو ارسال کردی ہے۔