وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے، جام کمال اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار

 
0
90

کوئٹہ 24 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے نمبر پورے ہونے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دے دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنا اختیار اپنی جماعت بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دیا۔ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اتحادی اور بی اے پی جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کیلئےتیار ہیں۔