منشیات کا دھندہ عروج پر، پولیس اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف، صدر سرکل میں منشیات فروشوں نے ڈیرے لگا لئے

 
0
95

اسلام آباد 25 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): منشیات کا دھندہ عروج پر ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف صدر سرکل میں منشیات فروشوں نے ڈیرے لگا لئے، نوجوانوں میں منشیات کا استعمال عام، گلی گلی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ پولیس زبانی جمع خرچ پر گزارہ کرنے لگی۔کانسٹیبل حضرات کے پاس مہنگی گاڑیاں کدھر سے آئی آئی جی اسلام آباد نوٹس لیں۔شہری شہر میں نشئی کھلے عام چرس، ہیروئن اور دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں تو منشیات کے حصول میں بھی انہیں کوئی دشواری نہیں۔ عوام کہتے ہیں منشیات مافیا نے صدر سرکل میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، کوئی روکنے والا ہے نہ پوچھنے والا۔ تھانہ گولڑہ،نون،ترنول، اسٹیشن موڑ 26 نمبر چونگی جوڑی راجگان ڈوریاں کئی علاقوں میں منشیات کی فروخت عام ہو گئی،شہریوں کی جانب سے کہا گیا پینے والوں کو پکڑا جاتا ہے بیچنے والوں کی پولیس خود سرپرستی کرتی ہے۔تھانہ گولڑہ کی حدود اسٹیشن موڑ جوڑی راجگان بھی منشیات کا گڑھ بن چکا نشئی کہتے ہیں پولیس دھندے میں برابر کی شریک ہے۔تھانہ ترنول کی حدود میں ذرائع کی جانب سے بتایا گیا گاؤں ڈوریاں میں منشیات کی کمی اس وجہ سے نہیں ہوسکتی علاقے کی دو اہم شخصیات جو باقاعدہ طور پر افسران تک ڈیلنگ کا کام سرانجام دیتے ہیں۔اس صورتحال میں بھی پولیس حکام نے یہ کہہ کر خود کو بری الذمہ قرار د ے دیا کہ شکایت ملے تو کارروائی کرتے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر میں منشیات مافیا کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور گھناونے کاروبار میں ملوث پولیس کی کالی بھیڑوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔