اسلام آباد جی الیون میٹرو بس اسٹیشن سے ایک بچی کی لاش برآمد

 
0
94

اسلام آباد 08 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں زیرتعمیر میٹرو بس اسٹیشن جی الیون کے واش روم سے ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں واقعہ کی تفشیش جاری ہے۔

رپوٹ کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ہے۔ بچی کی عمر11 یا12 سال بتائی جا رہی ہے۔

شناخت کے بعد بچی کے ورثہ کی تلاش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور کنسٹریکشن کا کام جاری ہے۔