ملزم ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 
0
299

اسلام آباد29  جولائی(ٹی این ایس )  سابقہ چئر مین ظفر حجازی  کے خلاف چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام تھا۔

   ملزم ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ظفر حجازی کوآٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا ۔تاہم ابھی تک ایف آئی اے کی ٹیم مزید کوئی شواہد و ثبوت اکھٹے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم صرف ایس ای سی پی کے تین افسران کے بیانات پر محدود ہے ۔دوران ریمانڈ ظفر حجازی اپنے سابقہ بیان پر ہی قائم رہے۔

سپیشل جج سنٹرل طاہر محمود نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی تھی ۔سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ظفر حجازی پر مقدمہ درج کیا تھا ۔